X-Factor Education provides online tuition for Grades 5 to 12. Learn all subjects with expert teachers, live classes, notes, tests, and personal guidance to help every student succeed.
X Factor Blog
بچوں کی کامیابی مسلسل توجہ، رہنمائی اور مضبوط بنیاد چاہتی ہے
- 9 May 2025
- Posted by: X-Factor
No Comments

طلبہ کی تعلیم اور مستقبل کی کامیابی کے لئے مضبوط بنیاد تیار کرنے میں آن لائن ٹیوشن اور رہنمائی سینٹر کا کردار – ایک جائزہ
تحریر: سید نضار حیات خان
ایک پروفیسر صاحب سے ملاقات ہوئی، بات سے بات نکلتی گئی اور بچوں کی تعلیم وتربیت تک پہنچ گئی۔ پھر بات اس پر آگئی کہ بچے اچھے کمپٹیشن یا اچھی نوکری کے امتحانات پاس کیوں نہیں کر پاتے، کوچنگ بھی کرتے ہیں، پھر بھی نتیجہ نہیں نکلتا۔ پیسہ اور وقت دونوں ضائع ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر صاحب کہنے لگے: جناب، کمپٹیشن یا اچھی نوکری کے امتحانات کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ کے بچے کی کلاس 6 سے 12 تک کی بنیاد بہت مضبوط ہو۔ اگر 6 سے 12 تک کی بنیاد مضبوط ہوگی تو بچہ کچھ بھی کر سکتا ہے اور کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
ہمارے یہاں کیا ہوتا ہے کہ ان سالوں میں بچوں پر کم توجہ دی جاتی ہے اور پھر دسویں یا بارہویں میں اچانک انہیں ڈاکٹر یا انجینئیر بننے کا فرمان سنا دیا جاتا ہے۔ اب بچہ پریشان ہوتا ہے، سر دھنتا ہے، کچھ کی قسمت اچھی ہوتی ہے، کسی چھوٹے بڑے کمپٹیشن میں پاس ہو جاتے ہیں، ورنہ عموما باقی سب کافی دور پھینک دئے جاتے ہیں، اور بہت سارے جو دوسرے میدانوں میں کچھ کرسکتے تھے، اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، کیوں کہ ان کا دل اچاٹ ہو جاتا ہے۔
لہذا، کلاس 6 سے 12 کے درجات میں انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔ ساری کتابیں اور موضوعات کو دوبارہ یا بار بار پڑھانے اور پڑھنے کی ضرورت ہے۔
اس سلسہ میں ایک آن لائن ٹیوشن کی کمپنی X-Factor Education کی خدمات کافی اچھی ہیں۔
یہ لوگ بچوں کو آن لائن ٹیوشن مہیا کراتے ہیں، جن کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
- آن لائن، لہذا آنے جانے میں وقت ضائع نہیں ہوتا
- اسکول میں پڑھائے گئے موضوعات کو دوبارہ پڑھایا جاتا ہے، تاکہ اچھے سے ذہن نشین ہو جائے۔
- ریگولر ٹسٹ لیا جاتا ہے۔
- پڑھانے کے ساتھ ساتھ، گروپ ڈسکشن، سوالات اور ویڈیوز اور نوٹس بھی دئے جاتے ہیں، تاکہ طلبہ مزید بہتری لا سکیں۔
- والدین یا سرپرست کو مسلسل اپڈیٹ دی جاتی ہے۔
- کمپٹیشن اورینٹد پڑھائی کرائی جاتی ہے
- مستقبل کے مواقع اور امتحانات کو نظر میں رکھ کر پڑھایا جاتا ہے۔
- لڑکیوں کے لئے الگ سے بھی کلاسز کرائی جاتی ہیں۔
مزید یہ کورس لائیو آن لائن کلاسز، گروپ مباحثوں، تعلیمی ویڈیوز، تفصیلی نوٹس، سوال و جواب کے سیشنز، ایم سی کیوز کی پریکٹس، انفرادی رہنمائی، باقاعدہ ٹیسٹس اور والدین اساتذہ ملاقاتوں جیسی خصوصیات پیش کرتا ہے۔
آپ بھی ان سے جڑیں اور ابھی سے مستفید ہونے کی کوشش کریں، ان سے رابطہ کی تفاصیل مندرجہ ذیل میں دی جاتی ہیں:
Web: www.X-Factor.app
Email: X.Factor.Classes@gmail.com
WhatsApp: +91-99-8632-9023
بہت شکریہ
سید نضار حیات خان
دہلی – بھارت